تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:ریونیو میں خاطرخواہ اضافے کیلئے حکومت زبانی انتقال پرمکمل پابندی عائد کرے،ملک فیاض

دیپالپور( نامہ نگار) ریونیو میں خاطر خواہ اضافے کیلئے حکومت زبانی انتقال پر مکمل پابندی عائد کرے ،اراضی ریکارڈ سنٹر میں نقول فراہمی اور انتقال کا بروقت ہونا ایک سنہری خواب سے زیادہ کچھ نہیں لگتا حکومت عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات تو کررہی ہے مگر افسر شاہی اس کو ناکام کرنے پر تلی ہے اور اراضی ریکارڈسنٹر اس کی ایک مثال ہے ان خیالات کا اظہار سٹیمپ وینڈر ایسوسی ایشن دیپالپور کے جنرل سیکرٹری ملک فیاض حسن اعوان نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہری جائیداد کے زبانی انتقال پر پابندی عائد کررکھی ہے مگر اراضی ریکارڈ سنٹر میں یہ غیرقانونی کام پورے دھڑلے سے جاری ہے جس سے روزانہ کی بنیاد پر سرکاری خزانے کو لاکھوں کا ٹیکہ لگ رہاہے کیوں کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے اہلکار بہت کم قیمت درج کرکے زبانی انتقال کردیتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت زبانی انتقال پر مکمل پابندی عائد کردے اور بذریعہ رجسٹری جائیداد منتقلی یقینی بنائے تو اس سے حکومت کو ملنے والے ریونیو میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  کوٹرداھاکشن پی ٹی سی ایل کی سروس ناکام شہری کنیکشن کٹوانے پر مجبور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker