تازہ ترینکھیل

امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر کا عامر خان سے مقابلہ کرنے سے انکار

لاس اینجلس(نمائندہ سپورٹس) امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر نے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان سے لڑنے کے بجائے آندرے برٹویا یا کریم مے فیلڈ سے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر فیلڈ نے عامر خان سے لڑنے سے انکار کرتے ہوئے اپنا آخری مقابلہ آندرے برٹویا یا کریم مے فیلڈ سے لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب عامر خان کا کہنا ہے کہ مے ویدر آخری فائٹ کے لئے آسان حریف ڈھونڈ رہے ہیں اوراگر مے ویدر مجھ سے ڈرتا نہیں تو مقابلہ کرے۔واضح رہے کہ آندرے برٹویا اور کریم مے فیلڈ ویلٹر ویٹس ریسلر ہیں اور دونوں نے آج تک ایک بھی عالمی ٹائٹل نہیں جیتا  جب کہ عامر خان امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر کو مقابلے کے لئے متعدد بار چیلنج کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  قانون کے قانون شکن محافظ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker