تازہ ترینعلاقائی

بھای پھیرو:مجسٹریٹ سلیم رضا نے دکانداروں کورمضان احترام کی دھجیاں اڑا نے کی کھلی چھٹی دے دی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)نائب تحصیلدار و مجسٹریٹ سلیم رضا گیلانی نے علاقہ بھر کے ناشتہ کے سٹالوں،کھانے کے ہوٹلوں اور سیگر ٹ پان کے کھوکھوں کو رمضان احترام کی دھجیاں اڑا نے کی کھلی چھٹی دے دی ، عوامی و سماجی حلقوں کا تحصیلدار و مجسٹریٹ سلیم رضا گیلانی کے خلاف شدید احتجاج،ڈی سی او قصور سے سلیم رضا گیلانی کیخلاف فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے تبادلہ کرنے کا مطالبہ۔ہمارے نمائندے کی سروے رپورٹ کے مطابق ماہِ رمضان کے شروع ہونے کے بعد بھی بھائی پھیرو وگردونواح کے سیگرٹ پان کے کھوکھوں، ہوٹلوں ،سٹالوں پر کھانے اور ناشتہ کی فروخت کا سلسلہ جوں کا توں جاری ہے جبکہ ان سیگرٹ پان اور سٹالوں وہوٹلوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ شائد بھائی پھیرومیں ماہ رمضان اترا ہی نہیں ہے کیونکہ یہ لوگ سرعام ماہ رمضان کا تقدس پامال کرنے میں مصروف ہیں جبکہ نائب تحصیلدارسلیم رضا گیلانی جو کہ اس وقت علاقہ مجسٹریٹ ہیں جنہوں نے ماہ رمضان کا تقدس پامال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے اُن پر دست شفقت رکھتے ہوئے ماہ رمضان کا تقدس پامال کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے اس موقع پر ایک شہری نے بتایا کہ میں نے درجنوں ہوٹل اور پان سیگرٹ کے کھوکھوں کی نشان دہی کرتے ہوئے مجسٹریٹ صاحب کو بتایا مگر اُنہوں نے ان ہوٹلوں و پان سیگرٹ کے کھوکھوں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے اُلٹا مجھے ہی سمجھانا شروع کردیا کہ آپ خاموش رہیں جو ہورہا ہے وہ ہونے دیں آپ کو کیا پریشانی ہے ایک شہری جمیل احمد نے بتایا کہ میں نے مجسٹریٹ صاحب کو بتایا کہ رمضان بازار میں ناقص اشیاء مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں اور جو اچھی کوالٹی کی اشیاء کی قیمتیں رمضان بازار میں ہیں وہی اشیاء کی قیمتیں عام بازار وں میں ہیں اور آپ بتائیں کہ یہ سستا رمضان بازار ہے یا مہنگا رمضان بازار جس پر موصوف آگ بگولہ ہو گئے اس ضمن میں موقف جاننے کے لیے جب سلیم رضا گیلانی سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے اپنے موقف میں کہا کہ میرے اختیار میں کچھ نہیں ہے آپ ڈی سی او قصور سے رابطہ کریں، اب قلم کارجناب ڈی سی او صاحب قصور سے سوال کرتے ہیں کہ کیا آپ کے اختیار میں بھی کچھ ہے؟

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم نے پیسکو کا کنٹرول خیبر پختونخواہ حکومت کو دینے کی منظوری دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker