تازہ ترینعلاقائی

جماعت اسلامی اوراپوزیشن جماعتیں جمعہ کوضلع بھرمیں لوڈشیڈنگ کےخلاف بھرپوراحتجاج کریںگی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)لوڈ شیڈنگ ، اوور بلنگ ، جلے ٹرانسفارمر ، بجلی کی بوسیدہ تاروں نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ۔ جماعت اسلامی اور اپوزیشن جماعتیں آئندہ جمعہ کو ضلع بھر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف بھر پو راحتجاج کریں گی ۔ ۔تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار جماعت ااسلامی ضلع قصور کے راہنماء چوہدری عرفان احمد ،تحریک انصاف کے یوتھ ونگ کے راہنماء رانا نعیم انور مسلم لیگ ق کے محمد شفیق، انجمن تاجراں کے راہنماء شیخ محمد منشاء ، شباب ملی کے لیڈر ملک ریاست علی اور دیگر نے اپنے اپنے بیانات میں کیا ۔ان راہنماؤں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گرمی میں روزے داروں کا بُرا حال ہے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں زرعی ٹیوب ویل بند پڑے ہیں ۔ صنعتیں بھی بند ہیں ۔لوگ حبس اور گرمی کی وجہ سے بیمار ہو رہے ہیں اُوپر سے محکمہ واپڈا نے لوگوں کو ہزاروں یونٹ زیادہ ڈال کر بھاری بل بھیج کر لوگوں کی چیخیں نکال دیں ہیں۔ان راہنماؤں نے کہا کہ 26جون برو ز جمعہ کو ضلع بھر میں اپوزیشن جماعتوں کی کال پر حکومت کے خلاف یو م سیاہ منایا جائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف ضلع بھر میں بھر پور احتجاج کریں

یہ بھی پڑھیں  حرم شریف حادثے میں گرنے والی کرین کی تعمیراتی کمپنی ’’بن لادن‘‘ پر پابندی عائد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker