پاکستانتازہ ترین

متحدہ کا دہشت گرد دھڑا الطاف حسین چلا رہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ کا دہشت گرد دھڑا الطاف حسین چلا رہے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے ایم کیو ایم کو بھارتی فنڈنگ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان کا سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دو دھڑے ہیں، ایک دھڑا سیاسی اور دوسرا دہشت گرد، متحدہ کے دہشت گرد دھڑے کو الطاف حسین کنٹرول کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ بی بی سی نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم نے بھارت سے فنڈنگ وصول کی اور بھارت نے 10 سال تک متحدہ کے سیکڑوں کارکنوں کو تربیت فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں  قادیانی یہودوہنودکےآلہ کارہیں، اسلام سے ان کاکوئی واسطہ نہیں، سنی تحریک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker