تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

جلد بازی میں بھیجی گئی ’ای میل‘ واپس لانے کا آپشن متعارف

نیویارک (ڈیسک نیوز) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جی میل نے ”ان سینڈ“ نامی بٹن کےنام سے ایسا فنکشن متعارف کرا دیا ہے جو آپ کو ایک مخصوص وقت میں ای میل واپس لینے کی مہلت فراہم کرے گا۔ جب آپ ای میل لکھنے کے بعد سینڈ کا بٹن دبا کر اس کے مطلوبہ شخص کی طرف روانہ کر دیں گے تو آپ کی سکرین کے بالکل اوپر ایک ”ان سینڈ“ بٹن جگمگاتا نظر آنا شروع ہو جائے گا جو آپ کو 10 سے 30 سیکنڈ کا وقت دے گا جس میں اس ای میل کو واپس لانے یا نہ لانے کا فیصلہ کریں گے لیکن یاد رہے کہ یہ انتہائی مختصر ٹائم ختم ہوتے ہی آپ کے پاس ای میل واپس لانے کا آپشن ختم ہو جائے گا۔ گوگل کا اس نئے فنکشن سے متعلق کہنا ہے کہ جی میل کے ان بکس میں ”انڈو بٹن“ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بٹن جی میل صارفین کو سہولت فراہم کرے گا کہ وہ اپنے ادارے کے تبدیل ہونے پر اپنی بھیجی گئی ای میل کو منسوخ کر دیں۔ یہ فیچر جنرل ٹیب پر بھی جی میل سیٹنگ سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے –

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker