تازہ ترینکھیل

کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کولمبو(نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے پی سرا اوول گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، آئی لینڈرقائد اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ پہلے سیشن میں وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  عمران فاروق کے قتل میں ملوث کرنیکی سازشیں بند کی جائیں ،ا لطاف حسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker