پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات،کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع کرائے جائیں گے

اسلام آباد (بیوروچیف)اسلام آباد میں 25 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔کاغذات نامزدگی صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جمع کرائے جا ئیں گے۔اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع کرائے جا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 13 ریٹرننگ افسراں کے دفاتر میں جمع کرائے جائیں گے ۔اسلام آباد کی 79 یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو گا۔ہر یونین کونسل میں 13 نشستوں پر انتخاب ہو گا۔اسلام آباد کی ہر یونین کونسل میں 1 چیئرمین ، 1 وائس چیئرمین ،6 جنرل نشستیں ،2 خواتین ،1 ورکر یا کسان ،1 یوتھ اور غیر مسلم کی نشست پر بھی انتخابات ہونگے۔میٹرو پولیٹن کے لئے انتخابات دوسرے مرحلے میں ہو گا۔اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہو گا

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:اوباش ملزم کی شادی شدہ خاتون سے چھیڑچھاڑ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker