تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:ن لیگ ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ،ساجد خان

داؤدخیل (ضیانیازی سے )مسلم لیگ ن ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب کے اضلاع میں سستے رمضان بازار لگا کر عوام کو سستی روزمرہ کی اشیاء کی فراہم کی جا رہی ہیں اور کروڑوں روپے کا ریلیف عوام کو بہم پہنچایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر ساجد خان جاجی اور مسلم لیگ ن کے چیرمین حمید اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اس بار حکومت نے ماہ رمضان کے بابرکت ماہ میں لوڈشیڈنگ انتہائی کم کر کے عوام کو ریلیف دیا ہے اور اس بار عوام سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی دی جا رہی ہے جبکہ پچھلی حکومت میں نہ ہی سحری کے وقت اور نہ ہی افطاری کے وقت بجلی ہوتی تھی وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ماہ رمضان میں ہر اضلاع میں سستے رمضان بازار لگا کر عوام کو سستی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں انشاء اللہ اس ملک کو ترقی کی راہ پر میاں بردران گامزن کریں گے اور ملک میں خوشحالی آئے گی اور عوام کو بہتر سہولیات مہیاء ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں  شیوسینا کی پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں افسوس ناک ہیں،دفتر خارجہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker