تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل سمیت ضلع بھر میں چھ ماہ سے مستحق افراد کو زکوۃ کی رقم نہیں ملی

داؤدخیل (ضیانیازی سے )ماہ رمضان کا بابرکت ماہ شروع ہو گیا ہے لیکن داؤدخیل اور ضلع بھر میں چھ ماہ سے مستحق افراد کو زکوۃ کی قرم نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے کئی غریبوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ان خیالات کا اظہار صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر خدا بخش بھورا ،سماجی کارکن ماما حق نواز خان ،ثناء اللہ خان نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چھ ماہ سے داؤدخیل میں مستحق افراد کو زکوۃ نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں مستحق افراد زکوۃ کی منتظر ہیں لیکن ابھی تک میانوالی کے منتخب نمائندوں کی سیاسی جنگ میں میانوالی کا چیرمین زکوۃ منتخب نہیں ہو سکا ہے سابق ضلع ناظم طارق مسعود کنڈ کی نامزدگی ہو ئی تھی لیکن ا سکے بعد ابھی تک نہ ہی انہوں نے کام شروع کیا ہے اور نہ ہی کوئی چیرمین منتخب ہو سکا ہے اہلیان داؤدخیل نے ڈی سی او میانوالی سے مطالبہ کیا ہے اگر چیرمین منتخب نہیں ہو سکتا ہے تو مستحق افراد کو زکوۃ دی جائے تاکہ غریب روزوں میں اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں اور عید پر ان کے لیے خریداری کر سکیں

یہ بھی پڑھیں  وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے 33 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker