پاکستانتازہ ترین

وفاقی وزیرداخلہ کا حکام کو بی بی سی رپورٹ پرخط کا ڈرافٹ تیارکرنے کا حکم

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ایم کیو ایم سے متعلق بی سی سی رپورٹ پر معاونت کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا ڈرافٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔وفاقی وزیرداخلہ کے حکم کے بعد وزارت داخلہ نے برطانوی حکام کو لکھے جانے والے خط کے حوالے سے بی بی سی رپورٹ کے مندرجات کا جائزہ لینا شروع کردیا جب کہ وزیرداخلہ نے ڈرافٹ کی تیاری کے لئے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت لینے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے بھارت سے مالی مدد لینے سے متعلق بی بی سی رپورٹ پر معاونت کے لئے لکھے جانے والے خط میں بی بی سی رپورٹ کے مندرجات کا ذکر کیا جائے گا اور خط آج ہی لکھے جانے کا قوی امکان ہے۔واضح رہے کہ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیوایم بھارت سے مالی مدد حاصل کرتی رہی ہے اور بھارت نے 10 سال کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے سیکڑوں کارکنوں کو عسکری تربیت بھی فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker