تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:صحافی ہمارے معاشرے کی آنکھیں ہیں جو غریب عوام کی آواز بلند کرتے ہیں، صائمہ امیرخان

جھنگ(تحصیل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل جھنگ کی سینئر وائس پریذیڈنٹ صائمہ امیر خان مزاری نے کہا ہے کہ منڈی شاہ جیونہ کے صحافیوں پر سب ڈویثرن اکڑیانوالا کے کرپٹ اہلکاروں کی طرف سے ہونے والا تشد دریاستی دہشت گردہ کی بد ترین مثال ہے صحافی ہمارے معاشرے کی آنکھیں ہیں جو غریب عوام کی آواز بلند کرتے ہیں ۔ فیسکو سب ڈویژن اکڑیانوالہ کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد کرنے والے سب ڈویثرن اکڑیانوالا کے کرپٹ اہلکار ایف آئی آر ہونے کے باوجود آزادی سے دندناتے پھر رہے ہیں اورصحافیوں کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کر کے ان کو بے جا تنگ کیا جا رہاہے اور مختلف اوچھے ہتھکنڈوں سے صحافیوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں جو کہ ہماری پولیس کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت پر حملہ کرنے والے ایسے ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ صحافی احسن طریقہ سے اپنا فرض ادا کر سکیں ان کا کہنا تھا کہ ایسے ظالموں کو گرفتار کرنے میں تاخیر کی گئی تو منڈی شاہ جیونہ کی تمام سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیمیں آزادی صحافت کے حق میں سراپااحتجاج ہوں گی اور احتجاجی جلوس کی قیادت وہ خود کریں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ،ن،کی قیادت کا مشن صرف اور صرف پاکستانی عوام کی خدمت ہے خدمت ،خدمت اور صرف خدمت انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب کے تمام محکموں سے افسر شاہی اور ڈنڈا شاہی کا خاتمہ کر دیا ہے اور اب محکموں کے اندرصرف اور صرف خدمت کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  فرنچ اوپن:اعصام اورساتھی کھلاڑی مکسڈ ڈبلزايونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker