تازہ ترینکھیل

آئی سی سی نے ایک روزہ میچوں سے بیٹنگ پاور پلے ختم کر دیا

دبئی (نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلئینگ کنڈیشنز کی منظوری دے دی جس میں ایک روزہ میچوں سے بیٹنگ پاور پلے ختم کردیا گیا ہے۔ باربا ڈوس میں آئی سی سی کا سالانہ اجلاس چیئرمین سری نواسن کی زیر صدارت ہوا، آئی سی سی کی نئی سفارشات میں ایک روزہ میچز سے بیٹنگ پاور پلے مکمل طور پر ختم کردیا گیا۔ اکتالیس سے پچاس اوورز کے دوران پانچ کھلاڑی دائرے سے باہر کھڑے کیے جاسکیں گے۔ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں میں اوور اسٹیپنگ سمیت ہر نو بال پر فری ہٹ دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اجلاس میں امريکي کرکٹ ايسوسي ايشن کي رکنيت بھي معطل کردی گئی

یہ بھی پڑھیں  نااہل اور کرپٹ حکمران دہشت گردی جیسی آفت ہیں، ڈاکٹرطاہرالقادری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker