پاکستانتازہ ترین

ن لیگ، پشتونخواہ میپ اورنیشنل پارٹی بلوچستان میں حکومت بنائیں گی، شہباز شریف

Shahbaz Sharifکوئٹہ(بیوروچیف) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات کے بعد بلوچستان میں اس بار ن لیگ سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے تاہم صوبائی اسمبلی میں قائد ایوان کا فیصلہ ن لیگ اپنی اتحادی جماعتوں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی سے مشاورت سے کریں گی۔کوئٹہ میں اپنی پارٹی کے صوبائی رہنماوں کے علاوہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوں سے ملاقات کے بعد میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئٹہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین محمود خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں کیں، جن میں حکومت سازی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی،ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پشتونخواہ میپ اور نیشنل پارٹی بلوچستان میں حکومت بنائیں گی،وہ صوبے میں اپنی ملاقاتوں اور دیگر امور کی ر پورٹ کل ہم میاں نواز شریف کوبلوچستان کے بارے میں رپورٹ دیں گے،اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم تینوں اتحادی جماعتیں مل کر صوبے کے اہم مسائل حل کریں گی ، اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف کی میاں نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے میاں شہباز شریف کا کہناتھا کہ ملاقات میں ملک میں دہشت گردی کے علاوہ نیشنل سیکیورٹی اور افغانستان کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی،اس موقع پر ایک اور سوال کے جواب میں میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام ف سے مرکز میں حکومت میں شامل کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی ہے تاہم بلوچستان کے حوالے سے بات نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں  شکیل آفریدی کو وفاق کے سپرد کرنے کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کی درخواست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker