تازہ ترینکھیل

سری لنکا کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 315رنز بناکر آؤٹ

کولمبو(نمائندہ سپورٹس)دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 315رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ہے۔سری لنکا کو پاکستان کیخلاف 177 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے،پہلی اننگ میں پاکستانی ٹیم 138رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں سری لنکا نے کوشل سلوا کے 80،کپتان انجیلو میتھیوز کے 77اور دھمیکا پرساد کے 35رنز کی بدولت 315بنانے میں کامیاب رہی ۔مہمان ٹیم کی طرف سے یاسر شاہ نے 6وکٹیں اپنے نام کی جبکہ جنید خان ، ذولفقار بابر اور محمد حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔تیسرے روز کے آغاز ہی پر دونوں ٹیموں کی ایک ایک اننگ کا خاتمہ ہونے کے بعد میچ کے فیصلہ کن بننے کے امکانات بڑھ گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  مفتی اعظم سعودی عرب آج مسلسل 35 ویں مرتبہ حج کا خطبہ دیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker