تازہ ترینفن فنکار

رنبیر کے لیے آج بھی اپنے دل میں نرم گوشہ رکھتی ہوں، دپیکا کا اعتراف

ممبئی(نمائندہ شوبز) بالی ووڈ اداکارہ اور اداکار رنبیر کپور کی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ رنبیر کے لیے آج بھی اپنے دل میں نرم گوشہ رکھتی ہیں اور انھیں نہیں بھلا سکی ہیں۔ اداکارہ دپیکا پڈوکون ان دنوں فلم رام لیلا میں اپنے ہمراہ کام کرنے والے رنویر سنگھ کے ہمراہ دیکھی جارہی ہیں تاہم انھوں نے کہا ہے کہ رنبیر ان کی زندگی کا ہمیشہ ایک اہم حصہ رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم دونوں اپنی زندگی میں کتنا ہی آگے کیوں نہ چلے جائیں اور ہم دنیا کے سامنے چاہے کتنا ہی خود کو نارمل کیوں نہ پوز کرلیں اور یہ دعویٰ کرلیں کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کام میں بھی کوئی اعتراض نہیں لیکن وہ تعلق جو ایک بار قائم ہوکے ٹوٹ گیا، کبھی بھی مٹ نہیں سکتا ہے۔ ہمارے بیچ ایک خاص تعلق تھا جسے کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں  ہنگو: فائرنگ سے دو اساتذہ ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker