پاکستانتازہ ترین

آئندہ2روزسندھ اوربلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی

اسلام آباد(بیوروچیف)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رے گی تاہم کشمیر،شمالی علاقوں اور شمالی پنجاب میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے خبر دی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم آج شام مالاکنڈ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ساہیوال، فیصل آباد ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ساہیوال میں پندرہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز تربت ملک کا گرم ترین شہر رہا، جہاں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ سبی میں پنتالیس، لسبیلا، شہید بینظیر آباد، نوکنڈی، موہنجوداڑو میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

یہ بھی پڑھیں  طاہرالقادری کو رہائش گاہ تک بحفاظت پہنچا نے کا” بندو بست “کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker