تازہ ترینعلاقائی

ڈی پی او میانوالی سر فراز ورک کا داؤدخیل شہر کا دورہ

داؤدخیل (ضیانیازی سے ) ڈی پی او میانوالی سر فراز ورک کا داؤدخیل شہر کا دورہ انہوں نے دوکانداروں سے ملاقات کر کے ان سے ان کے مسائل جاننے تھے لیکن داؤدخیل شہر کی عرصہ درازسے روش کے دن بارہ بجے کے بعد دوکانیں بند ہوتی ہیں ان کے دورہ کے وقت شہر کی اکثر دوکانیں بند تھیں اس کے بعد انہوں نے گزشتہ روز بھتہ مانگنے پر زخمی ہونے والے شہزاد کے گھر گئے اور ان کی دوکان پر انکے بھائی سے واردات کے متعلق پوچھ گچھ کی اور ان کے والد تاجر فضل داد سے اظہار ہمدری کی انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بھتہ نہ دو اگر کوئی بھی شخص بدمعاشی کرتا ہے تو میرا نمبر آپ کے پا سہے مجھے اطلاع دیں میں فورا آپ کے پا س پہنچ جاؤں گا انہوں نے کہا کہ میں کسی صورت بھی بھتہ خوری ،منشیات فروشی ،برداشت نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ پولیس کا ساتھ دیں اور میری کوشش ہے کہ میں ضلع میانوالی کا امن کا ضلع بناؤں اانہوں نے میڈیا کے سوال پر کہ تھانہ داؤدخیل میں نفری انتہائی کم ہے جس پر انہوں نے کہا کہ جلد سو نوجوانوں کی نفری آرہی ہے مین داؤدخیل کو دس جوان دوں گا تاکہ داؤدخیل پولیس کو اپنی کارروائیوں میں کوئی مشکلات پیش نہ آئیں انہوں نے کھلی کچہری کے سوال پر کہا کہ کھلی کچہرہ لگانے سے بہتر ہے کہ میں خود ہر شہر میں جاکر خود فردا فردا عوام سے ملوں اور ان کے مسائل سن کر ان کو حل کرنے کی کوشش کروں انہوں نے کہا میں شام کو داؤدخیل کو دوبارہ دورہ کروں گا اور عوام سے ملوں گا ۔

یہ بھی پڑھیں  توہین عدالت اور دہری شہریت بل کی حمایت نہیں کرینگے،فضل الرحمن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker