تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل:گذشتہ روز قتل ہونے والی عورت کا قاتل اسکا خاوند اور دیور نکلا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سرائے مغل ۔گذشتہ روز قتل ہونے والی عورت کا قاتل اسکا خاوند اور دیور نکلا ۔تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نواحی گاؤں دلو ملتانی میں تین بچوں کی ماں زینب بی بی کا قاتل اسکا خاوند اشفاق اور اسکا دیور الطاف نکلا ۔مقتولہ زینب بی بی کے بھائی محمد اقبال کی طرف سے تھانہ سرائے مغل میں درج کرائی گئی ایف آئی آ ر میں کہا گیا ہے کہ زینب بی بی اور اُس کے خاوند اشفاق کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا وقوعہ کے روز زینب بی بی نے اپنے بھائی محمد اقبال کو فون کر کے بتایا کہ اُس کا خاوند اسکو ختم کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے وہ مجھے لے جائے جب اسکا بھائی اپنے دیگر رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بہن کے گھر آ یا تو اشفاق نے زینب بی بی کا گلا دبوچ رکھا تھا اور اسکا دیور الطاف اس کے پیٹ میں چھریوں کے پہ در پہ وار کر رہا تھا ۔زیادہ خون بہہ جانے سے اسکی بہن موقع پر ہلاک ہو گئی ۔تھانہ سرائے مغل میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: چور گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں رو پے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی چرا کر لے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker