بین الاقوامیتازہ ترین

انڈیا کیلئے دھماکا، پوری کی پوری وزارت دفاع اور فوج کانپ گئی

نئی دہلی(ڈیسک نیوز) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی جدید ترین آبدوز کراچی بندرگاہ پہنچ گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ ساؤتھ بلاک میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب چین کی انتہائی جدید اور ہتھیاروں سے لیس آبدوز بھارتی پانیوں سے گزر کر کراچی بندرگاہ پہنچی۔ جدید ہتھیاروں اور اینٹی شپ میزائلوں سے لیس آبدوز پر ساٹھ سے زائد عملے کے اراکین موجود تھے، کراچی بندر گا ہ میں ایک ہفتہ قیام کیا اور ایندھن بھرنے کے بعد چین واپس پہنچ گئی، بات گو زرا سی تھی، تاہم اس خبر نے بھارتی وزات دفاع، حکومت اور فوج کی نیندیں اڑا ڈالیں، بھارتی رپورٹس کے مطابق پاکستان کیلئے چین کی جانب سے سے سے پہلی آبدوز کی آمد نے خطے میں نئے گریٹ گیم کا آغاز کردیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق بحیرہ عرب کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے چین کی آبدوز کا بھارتی پانیوں سے گزر کر پاکستان جانا بھارت کیلئے سب سے زیادہ خطرناک واقعہ سمجھا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی بحریہ کیلئے یہ ایک واضح پیغام تھا، جب چین کی سب سے خطرنا ک لڑاکا آبدوز یوآن کلاس335 نے بحیرہ عرب کو عبور کیا اور بائیس مئی کو کراچی بندرگاہ میں داخل ہوئی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ بیجنگ کے ایک ہفتے بعد پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:ہم مرکزی چیئرمین عابد حسین بودلہ کی قیادت میں انقلاب لائیں گے ،میاں ارسلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker