تازہ ترینکھیل

ہاکی ورلڈ لیگ: پاکستان اپنا آخری گروپ میچ آج فرانس سے کھیلے گا

اینٹورپ(نمائندہ سپورٹس)ہاکی ورلڈ لیگ میں ٹیم پاکستان اپنا آخری گروپ میچ آج فرانس کے خلاف کھیل رہی ہے،اینٹورپ میں جاری ایونٹ میں گرین شرٹس نے اب تک تین میں سے ایک میچ جیتا ہے۔ٹٰیم پاکستان کو آسٹریلیا سے شکست ہوئی جبکہ بھارت اور پاکستان کا مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا،پاکستان اور فرانس کے درمیان ہونے والا میچ گروپ میں ٹیموں کی پوزیشن واضح کرے گا۔ویسے دونوں ہی ٹیمیں کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر چکی ہیں۔آج ہی بھارت کی ٹیم بھی اپنا آخری گروپ میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی

یہ بھی پڑھیں  پیروں کے ڈرامے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker