تازہ ترینکھیل

چوتھے روز کھانے کے وقفے پر پاکستان4وکٹوں پر244رنز

کولمبو(نمائندہ سپورٹس)کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے پرپاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں4وکٹوں کے نقصان پر244رنز بنالیے۔ اظہر علی 85اور اسد شفیق 10رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔پاکستان نے گذشتہ روز کے اسکور 171رنز 2کھلاڑیوں آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا،اظہر علی اور یونس خان نے بالترتیب 64اور23رنز کے ساتھ اپنی باری کو آگے بڑھایا،یونس خان 40رنزبناکر میتھیوز کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔دونوںبیٹسمینوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 73رنز بنائے۔ مصباح الحق 22رنز بناکر پرساد کا شکار بنے۔پرساد اور میتھیوز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 315رنز بنائے تھے اور پاکستان کے خلاف 177رنزکی برتری حاصل کرلی تھی۔تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 10وکٹوں سے شکست دی تھی

یہ بھی پڑھیں  والدین اللہ تعالیٰ کی رحمت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker