پاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف کے دباﺅ پر حکومت نے غریب صارفین پر بجلی بم گرانے کی تیاری شروع کردی

اسلام آباد(بیوروچیف) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباﺅ پر وزارت خزانہ نے بجلی کے لائف لائن صارفین کودی جانیوالی سبسڈی ختم کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے قسط کی منظوری دیتے ہوئے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اورسبسڈی ختم کرنے کامطالبہ کیاتھاجس پر حکومت 200یونٹ یا اس سے کم استعمال کرنیوالے بجلی صارفین کو دی جانیوالی سبسڈی ختم کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔ <br />دنیانیوز کے ذرائع کاکہناتھاکہ لائف لائن صارفین کو تقریباً100ارب روپے سبسڈی دی جارہی ہے اوریہ وہ صارفین ہیں جن کے گھر میں محض ایک پنکھایا بلب جلتاہے لیکن حکومت نے اُ ن پر بھی بجلی بم گرانے پر غور شروع کردیا اورقوی امکان ہے کہ آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے کے لیے عید سے پہلے یا فوری بعد سبسڈی کے خاتمے کی منظوری دیدی جائے ۔ ذرائع نے بتایاکہ 200یونٹ تک فی یونٹ بجلی کی قیمت پانچ روپے ، 300تک آٹھ روپے اور پھر اسی طرح استعمال شدہ یونٹ کے لحاظ سے بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوتاچلاجاتاہے

یہ بھی پڑھیں  گلگت بلتستان:24نشستوں پر267امیدوارمدمقابل، انتخابات کل ہونگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker