تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:بھائی پھیرواورگردونواح میں پانی ملے ناقص دودھ اوردہی کی من پسند ریٹ پرفروخت جاری

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو، ملتان روڈ،کوٹرادھاکشن روڈ اور گردونواح میں پانی ملے ناقص دودھ اور دہی کی من پسند ریٹ پر فروخت جاری ،انتظامیہ کاروائی کرنے کی بجائے خاموش ،عوامی و سماجی حلقوں کا شدید احتجاج،ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق۔ماہِ رمضان میں بھی بھائی پھیرواو گردونواح میں دودھ دہی کی دوکانوں پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری و ساری ہے جبکہ ملتان روڈ اور کوٹرادھاکشن روڈ بھائی پھیرودودھ دہی کی دوکانوں پر پانی اور کیمیکل ملے ناقص دودھ دہی کی فروخت کا سلسلہ عروج پکڑ چکا ہے اور اہل علاقہ ناقص دودھ اور دہی ماہِ رمضان کی وجہ سے خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ دوکاندار ہیں کہ ان کو تو ذرا بھی شرم نہیں آتی ماہِ رمضان میں بھی 65روپے دودھ اور80روپے کلو دھی کی قیمت وصول کرکے کچی لسی جیسا دودھ اور باسی دھی کھلے دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں جبکہ دوسرے ممالک میں ملاوٹ شدہ چیزیں بیچنے کی سزا موت ہے کیونکہ یہ صحت کی خرابی کا باعث بنتی ہیں لیکن ہمارے ملک کے قوانین نہائیت ہی ناقص ہیں کیونکہ محکمہ فوڈ کے تعینات کئے ہوئے فوڈ انسپکٹروں نے تو قسم کھائی ہوئی ہے کہ ہم نے تو ملاوٹ مافیا کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کرنی بلکہ دفتروں میں بیٹھ کر حرام کی تنخواہ کھانی ہے جبکہ دوسرے ممالک میں دوکاندار حکومت کے ڈر سے خصوصی تہواروں پر اشیاء خوردونوش و دیگر اشیاء اصل قیمت کی بجائے آدھی قیمت پر فروخت کرتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں اس کے برعکس خاص تہواروں پر اشیاء کے دوگنے ریٹ وصول کئے جاتے ہیں یہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے ہمارے اعلیٰ حکام ہیں کہ سارا ملک ہی چاہے ملاوٹ مافیا کا شکار ہو کر قبرستان پہنچ جائے لیکن ان کے تو کانوں پر جوں تک نہ رینگے گی عوامی و سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ملاوٹ مافیا اور کام چور فوڈ انسپکٹر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کا پارلیمانی سیاست میں بھی فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker