پاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں فورسز کی فضائی کارروائی، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(بیوروچیف) شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران غیر ملکیوں سمیت 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ اور شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سےملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ خیبر ایجنسی میں گولہ بارود اور اسلحے کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔واضح رہے کہ خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائی کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 2 ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں کی سر براہی میں کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آگہی واک سرکاری افسران کی بھر پورشرکت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker