تازہ ترینعلاقائی

صوبائی وزیرمعدنیات چوہدری شیر علی کا سستے بازار ٹیکسلا کا دورہ

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی /نا مہ نگار)صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی کا سستے بازار ٹیکسلا کا دورہ، صوبائی وزیر نے سستے بازار میں لگے سبزی ، فروٹ اور دیگر سٹالوں کا دورہ کیا،اشیاء خوردنوش کی قیمتیں چیک کیں، سستے بازار میں نظم و ضبط اور پرائس کو مناسب جگہ پر ڈسپلے کرنے اور بہتر انتظامات کی تعریف کی،میڈیا سے گفتگو کے دوران چوہدری شیر علی کا کہنا تھا کہ سستے رمضان بازار کا بنیادی مقصد عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش مہیا کرنا ہیں ، اشیاء کی کوالٹی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کوالٹی پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ،اشیاء سستی ہوں مگر کوالٹی ناقص ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ ، ٹی ایم او قمر زیشان ، سستا بازار کے کوآرڈینیٹر ماما سلیم ، ایم ایس سول ہسپتال ٹیکسلا ڈاکٹر شاہد ،مسلم لیگ ن کے رہنما ملک عمر فاروق ، شیخ صوفیان مسعود و دیگر بھی موجود تھے ، انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی ہدایات پر تمام سستے بازاروں کا دورہ کیا جارہا ہے سستے بازار کی فادیت اور عوام کو اشیاء خوردونوش کی دستیابی کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کی جاسکیں،سستے بازاروں میں عوام کا فیڈ بیک ضروری اہمیت کا حامل ہے،انکا کہنا تھا کہ سستے بازار میں اشیاء کم قیمت اور اچھی کوالٹی میں دستیاب ہوگی تو اسکا اثر مقامی مارکیٹوں پر پڑے گا ،گاہکوں کو اشیاء خوردنوش کی خریداری پر چوائس ہونی چاہئے تاکہ وہ موازنہ کرسکیں،سستے بازار میں سول ہسپتال کی جانب سے فرسٹ ایڈ کیمپ بھی لگایا گیا تھا جبکہ سستے بازار کی سیکورٹی چیک کرنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے تھے،جسے کیمپ میں مانیٹر کیا جارہا تھا،عابد شیر علی نے سستے بازار ٹیکسلا کے بہتر انتظامات پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا،

یہ بھی پڑھیں  دھند وخراب موسم میں احتیاطی تدابیر پر عمل ۔۔۔۔سفروجان محفوظ چشم نم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker