تازہ ترینفن فنکار

شاہ رخ خان کے فلمی صنعت میں 23 سال مکمل

ممبئی (نمائندہ شوبز) بالی ووڈ بادشاہ کا ذکر ہو تو کس شخصیت کا خیال سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے؟ یقیناً شاہ رخ خان جن کا فلمی سفر 23 سال بعد بھی عروج کی جانب گامزن نظر آتا ہے۔ شاہ رخ خان کے انڈرین سینما میں 23 سال مکمل ہوگئے ہیں جس کے دوران انہوںنے ایک عام اداکار سے لے کر بالی ووڈ کے بادشاہ بننے تک کا سفر انتہائی کامیابی سے طے کیا۔ شاہ رخ خان بالی ووڈ کی ہر ہیروئن کے ساتھ رومانویکرداروں میں بخوبی نظر آئے ہیں۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی پہلی فلم دیوانہ 1992 میں ریلیز کی گئی تھی۔ شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پر اپنے پرستاروں کے ساتھ اس خبر کو شیئر بھی کیا ہے۔ شاہ رخ کی اس خبر کو شیئر کرنے کے فوری بعد ان کے پرستاروں کو بھی خوشی منانے کا موقع مل گیا۔ ان کے بعد سے پرستاروں نے ان کے لئے ٹویٹر پر تصویر شیئر کی اور اچھے پیغامات دئیے۔ شاہ رخ خان نے بالی ووڈ سینما کو بہت سی کامیاب فلمیں دی ہیں، انہوں نے اپنی فلموں میں ہر طرح کا کردار اداکیا ہے، پھر چاہے وہ ہیرو کا کردار ہو، ولن کا یاپھر کوئی اور شاہ رخ اپنے ہر کردار میں کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ اس وقت شاہ رخ خان تین فلموں میں کام کررہے ہیں جس میں پاکستانی اداکارہماہرہ خان کے ساتھ فلم رئیس ، کاجول کے ساتھ فلم دل والے اور فلم فین شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں  عدل اور سیاست کا تصادم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker