تازہ ترینکھیل

کولمبو ٹیسٹ:چوتھے دن کا کھیل بارش کے باعث جلد ختم کردیا گیا

کولمبو(نمائندہ سپورٹس)اظہر علی کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 329 رنز بناسکی اور سری لنکا کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے 153 رنز کا آسان ہدف دیا ہے،بارش کے باعث میچ جلد ختم کرنا پڑا،کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز 171رنز دو کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی،یونس خان 40 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے،پھر کپتان مصباح 22 رنز بناکر لوٹ گئے ،اسد شفیق نے 27 رنز بنائے،اس دوران دوسری اینڈ سے اظہر علی اسکور بڑھاتے رہے اور سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے، ٹیسٹ میچ میں ان کی یہ نویں سنچری ہے،وہ 117رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے۔سرفراز احمد 16 رنز بناکرپولین لوٹ گئے،پھر یاسر شاہ صفر اور جنید خان تین رنز بناکر گئے ،انجرڈ وہاب ریاض نے ہمت کی اور ہاتھ میں فریکچر کے باوجود بیٹنگ کےلیے آئے لیکن وہ بھی چھ رنز بناکر ٹیم کااسکور 329 تک ہی پہنچا پائے،سری لنکا کی جانب سے پرساد نے چار اور دشمن تھا چمیرا نے تین وکٹ حاصل کیں،پاکستان نے دوسری اننگز میں سری لنکا کو جیت کےلیے 153رنز کا ہدف دیا ہے

یہ بھی پڑھیں  الطاف حسین کے خلاف درج مقدمے کا قانونی دفاع کیا جائے گا، رابطہ کمیٹی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker