تازہ ترینعلاقائی

ماڈل ٹاون ٹیکسلا میں ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث بجلی کی طویل بندش

ٹیکسلا(/نا مہ نگار)ماڈل ٹاون ٹیکسلا میں ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث بجلی کی طویل بندش ، حکمران جماعت کے مقامی سیاسی زعماء نے عوامی مسائل کو روندتے ہوئے اپنے بجلی کا لوڈ دوسرے ٹرانسفارمر پر منتقل کر کے بجلی بحال کرالی ، اہلیان ماڈل ٹاون کا واپڈا حکام کی ملی بھگت پر زبردست احتجاج ،تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون ٹیکسلا میں سحری کے وقت ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث بند ہوئی لوگوں کے احتجاج کے باجود واپڈا حکام ٹس سے مس نہ ہوئے ادہر لوگوں کا کہنا ہے کہ ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ مقامی سطح پر مسلم لیگ نے کے زعما نے ایس ڈی او کی ملی بھگت سے بجائے اس کے کی ٹرانسفارمر ٹھیک کرانے پر زور دیتے الٹا اپنی بجلی بحال کرانے کے لئے نت نئے طریقے نکال لئے واپڈا اہلکاروں و افسران کی ملی بھگت سے ان کی بجلی کا لوڈ دوسرے ٹرانسفارمر پر منتقل کردیا،جبکہ مذکورہ ٹرانسفارمر سے چلنے والے دیگر گھروں کی بجلی ڈس کونیکٹ کردیجس پر اہل علاقہ نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا لوگوں کا کہنا تھا کہ ایس ڈی او کے فوری طور پر یہاں سے ٹرانسفر کیا جائے جو عوامی مسائل کی بجائے سیاسی بنیادوں پر اپنی ڈیوٹی کر رہا ہے انھیں رتی بھر عوام کا خیال نہیں، لوگوں کا کہنا تھا کہ سخت گرمی میں بارہ گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باجود بجلی بحال نہ ہوسکی ،ایس ڈی او سے ملی بھگت پر اہلیان ماڈل ٹاون نے واپڈا اہلکاروں و افسران کے خلاف احتجاج کیااورواپڈا کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:گذشتہ روز قتل ہونے والے چھ سالہ بچے کا مقدمہ پانچ افراد کے خلاف درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker