تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:شعبہ صحافت پر شب خون مارنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے، چوہدری ناصر محمود

جھنگ(تحصیل رپورٹر)شعبہ صحافت پر شب خون مارنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے صحافی برادری کی آواز کو دبانا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ان باتوں کا اظہار آل پاکستان عام آدمی پارٹی کے چیئرمین چوہدری ناصر محمور دنے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم صحافیوں پر ہونے والے تشدد اور جھوٹے مقدمہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں کہ منڈی شاہ جیونہ سے تعلق رکھنے والے انتہائی ایماندار اور محنت کش صحافیوں پر فیسکو ٹیم کی جانب سے کیا جانے والے تشدد اور بعد ازاں صحافیوں پر جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کروانا ایسے ہی ہے جیسے دن کو کالی آندھی آجانا انہوں نے کہا کہ ہم ظلم و جبر بے ظابطگیوں اورر یکارڈ توڑ کرپشن کرنے والے اداروں کے خلاف منڈی شاہ جیونہ کے صحافیوں کی طرف سے آواز حق بلند کرنے اور قلم کا درست استعمال کرنے پر ان کی جرات کو سراہتے ہیں اور ہمارا تعاون ہمیشہ ان صحافیوں کے ساتھ ہے جو غریب کی آواز کو بلند کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ قادر پو ر میں سابق ایس ایچ او کی طرف سے صحافیوں پر کی جانے والی جھوٹی ایف آئی آر پر شدید احتجاج کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم قانون کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں او ر امید کرتے ہیں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او چوہدری حاکم علی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کریں گے

یہ بھی پڑھیں  آج سے ملک بھرمیں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ، حقیقت یا مذاق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker