پاکستانتازہ ترین

پولیس اور حساس اداروں کے آپریشن میں 4دہشتگرد ہلاک

لاہور(نامہ نگار)لاہور کے نواحی علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف پولیس اور حساس اداروں کے آپریشن میں 4دہشتگرد مارے گئے، جبکہ 2دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں اور فائرنگ کے تبادلے میں 1اہلکار سمیت 9افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا کی آبادی پٹھان کالونی میں اطلاع ملنے پر پولیس اور حساس اداروں کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہوا، آپریشن کے دوران زیر تعمیر گھر میں چھپے دہشتگردوں نے فورس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا، اسی دوران 1دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا، جو صبح تک جاری رہا۔ 1دہشتگرد کی لاش نزدیکی کھیتوں سے ملی۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 3خودکش جیکٹیں، 5کلاشنکوفیں، 5پستول، 2لیپ ٹاپ، راکٹ لانچر اور 1000گولیاں قبضے میں لے لی گئیں۔ وزیر داخلہ پنجاب کرنل ر شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے خلاف کامیاب آپریشن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان ستائش کے مستحق ہیں

یہ بھی پڑھیں  کشمیر بھارت کا حصہ نہیں، جموں کشمیر ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker