پاکستانتازہ ترین

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری لاہور پہنچ گئے

لاہور(نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لندن سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ علامہ اقبال انٹڑ نیشنل ایئرپورٹ پر عوامی تحریک کے رہنماوں اور کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ اس سے پہلے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری گذشتہ روز ایک غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دبئی میں مختصر قیام کیا۔ عوامی تحریک کے سربراہ تقریبا 7ماہ بعد وطن واپس آئے ہیں۔ ڈاکٹڑ طاہر القادری 3دسمبر 2014کو علاج کے لیے بیرون ملک گئےتھے۔ پاکستان روانگی سے قبل لندن ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد سیاسی اور احتجاجی سرگرمیوں کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قاتلوں کی جے آئی ٹی کو تسلیم نہیں کرتے۔ ادھر حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ان کی آمد پر تخریب کاری کا خدشہ ہے۔ انھیں جلوس کی صورت میں سفر کی اجازت نہ دی جائے۔ اور ادھر پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب پولیس کی سکیورٹی لینے سے انکار کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں  آمد رمضان اور مہنگائی کا طوفان،الامان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker