تازہ ترینفن فنکار

ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جولائی تک توسیع

کراچی(نمائندہ شوبز)کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔ماڈل ایان علی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت کی وجہ سے ایان علی کے وکیل پیش نہ ہو سکے جس پرعدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت کے موقع پر ملزمہ پر فرد جرم عائد کی جائے گی لہذا ملزمہ کے وکلاء آئندہ سماعت کے موقع پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ کیس مزید التوا کا شکار نہ ہو۔کسٹم حکام کی جانب سے ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی سماعت بھی عدالت نے 6 جولائی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں  احمد شہزاد اور رفعت اللہ کو مزیدموقع ملنا چاہئے،وسیم اکرم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker