تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:محکمہ ریلوےمیں تعینات ملازم اے ڈبلیو آئی نے ریلوے کارقبہ مقامی زمیندار کوفروخت کردیا

جھنگ( تحصیل رپورٹر ) محکمہ ریلوے میں تعینات ملازم اے ڈبلیو آئی نے ریلوے کا رقبہ مقامی زمیندار کو فروخت کر دیا تفصیلات کے مطابق مہر شیر محمد چچکانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ ریلوے میں تعینات اے ڈبلیو آئی اظہر نے اے این ملک محمد سجاد سے ملی بھگت کر کے ریلوے اسٹیشن چنڈ پھاٹک کے قریب ریلوے کا رقبہ مبلغ ایک لاکھ روپے بطور رشوت وصول کر کے مقامی زمیندار ظفر بھروانہ کو فروخت کر دیاہے جہاں پر اس نے چار پختہ دوکانیں تعمیر کر دیں ہیں انہو ں نے کہا ہے کہ کرپٹ اے ڈبلیو آئی کے خلاف متعدد بارحکام بالا کو درخواستیں ارسال کر چکا ہوں مگر آج تک کو ئی شنوائی نہیں ہو ئی شیر محمد نے مزید بیان میں کہا کہ سیلاب کے دوران ریلوے ٹریک ٹوٹنے پر اے ڈبلیو آئی نے اے این خانیوال محمد سجاد سے مل کر محکمہ ریلوے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا ہے اس ضمن میں رابطہ کر نے پر اے ڈبلیو آئی اظہر نے کہا کہ آپ نے جو کچھ لکھنا ہے لکھ دو میرا وزیر اعظم بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا شیر محمد چچکانہ نے میڈیا کے توسط سے وزیراعظم پاکستان اور آئی جی ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ کر پٹ اے ڈبلیو آئی کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ریلوے کا رقبہ واگذارا کروایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  وہاڑی:عید میلاد النبی کی ریلی میں شریک نوجوان لڑکی ٹرالی سے گرکر جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker