پاکستانتازہ ترین

ایم کیوایم رہنما عامرخان ضمانت پر رہا،بیرون ملک جانے پرپابندی

کراچی(نمائندہ خصوصی)ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار عامر خان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے، عدالت نے دس لاکھ مچلکوں کے عیوض عامر خان کی ضمانت منظور کی، جب کہ عامر خان کے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی، اس موقع پر عدالت نے چھبیس جون کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے عامر خان کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ناقص تفتیش کی بنا پر عامر خان کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے عوض منظور کی جاتی ہے تاہم ضمانت کے باوجود وہ اس دوران بیرون ملک نہیں جاسکیں گے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: سٹی پولیس کے بدنام منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھاپے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker