پاکستانتازہ ترین

خدا کی قسم ہماری ’’را‘‘ سے کوئی دوستی نہیں،الطاف حسین

کراچی (نمائندہ خصوصی)الطاف حسین کہتے ہیں خدا کی قسم ہماری ’’را‘‘ سے کوئی دوستی نہیں، حلفیہ کہتا ہوں میرا یا ایم کیو ایم کا بھارتی خفیہ ایجنسی سے کوئی تعلق نہیں، مائنس الطاف حسین کیلئے سازشیں ہورہی ہیں، مجھے ہٹایا گیا تو گلی گلی میں جنگ ہوگی، مرنا تو ہے، چاہتا ہوں ایماندار لوگوں کی ٹیم چھوڑ جاؤں، جرائم پیشہ افراد کی ایم کیو ایم میں کوئی گنجائش نہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ان خیالات کا اظہار کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایم کیو ایم کے بانی رہنماء نے کہا کہ سندھ میں کوٹا سسٹم کو ختم کیا جائے، کہا جارہا ہے ایم کیو ایم ملک دشمن جماعت ہے، دنیا کا ہر الزام الطاف حسین پر لگادیا جاتا ہے، حلفیہ کہتا ہوں میرا یا متحدہ کا "را” سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے زور دیا کہ خدا کی قسم ہماری "را” سے کوئی دوستی نہیں، جو پاکستان کا دشمن ہو ایم کیو ایم اس کی دوست نہیں ہوسکتی۔وہ بولے کہ مائنس الطاف حسین کی سازشیں ہورہی ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ مجھے ہٹایا گیا تو ہر گلی کوچے میں جنگ ہوگی، پاکستان کے تمام صوبے لسانیت کی بنیاد پر بنے، پاکستان بننے سے پہلے بھی تعصب تھا، بیرون ملک رہنے کے اعتراض کا جواب بھی دے ڈالا، کہتے ہیں مجھ پر حملے ہوئے تو ساتھیوں نے کہا ملک سے باہر چلے جاؤ۔الطاف حسین نے مزید کہا کہ بھتہ لینا، زبردستی کھالیں یا فطرہ جمع کرنا میری تعلیمات نہیں، مرنا تو ہے، چاہتا ہوں ایماندار لوگوں کی ٹیم چھوڑ جاؤں، جو میرے مشن کو آگے بڑھائے، رابطہ کمیٹی کارکنوں کیساتھ ملکر ملک دشمنوں پر نظر رکھے۔متحدہ کے قائد نے واضح طور پر اعلان بھی کردیا کہ جرائم پیشہ افراد کی ایم کیو ایم میں کوئی گنجائش نہیں، رابطہ کمیٹی کی کوتاہیوں سے بوجھ  میرے اوپر پڑتا ہے، کہا جاتا ہے ایم کیو ایم میں عسکری ونگ ہیں، رینجرز بتائے کیا ایم کیو ایم سے مقابلہ کرنا پڑا؟، گرفتاریوں پر کبھی متحدہ نے کوئی مزاحمت نہیں کی

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:عمرہ کےبعد چیچہ وطنی جانیوالےمیاں بیوی کی کارکوحادثہ بیوی ہلاک خاوند زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker