پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا،پنجاب اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(بیوروچیف)خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ  پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سحری کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا علاقہ فیض آباد تھا اور ریکٹر اسکیل پر شدت پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی سطح زمین سے بتیس کلومیٹر تھی اور اس کا دورانیہ پندرہ سیکنڈ تھا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:ٹی ایم اے ملازمین کی مسلسل غیر حاضریاں، سیوریج کانظام درہم برہم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker