تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل، اسکندرآباد، پکی شاہمردان، ماڑی انڈس ، کالاباغ اور گردونواح میں کیبل پرانڈین چینلز کی بھرمار

داؤدخیل( ضیانیازی سے) داؤدخیل، اسکندرآباد، پکی شاہمردان، ماڑی انڈس ، کالاباغ اور گردونواح میں کیبل پر انڈین چینلز کی بھر مار۔ گھروں میں ہندو کلچر کی آبیاری سے والدین پریشان۔ پیمرا خاموش تماشائی۔ ضلعی حکومت فوری نوٹس لے۔ شہریوں اسکندرخٹک، عمر فاروق، حسین علی اور عثمان حیدر نے کہاکہ لگتاہے حکومت نے ہر کسی کو شتر بے مہار آزادی دے دی ہے۔ عرصہ دراز سے تھانہ داؤدخیل اور کالاباغ کے علاقہ جات میں ٹی وی کیبل ٹیٹ ورکس پر دھڑا دھڑ انڈین ڈراموں اور فحاش گانوں پر مشتمل چینلز دن رات چلائے جارہے ہیں۔ جس نے ہماری نئی نسل کے اخلاق اور عادات و اطوار تباہ کردیئے ہیں۔ حاجی عبدالستار، ملک نذر عباس، محمدابوبکر اور عبدالرحمن خان نے کہاکہ انڈین چینلز کے ڈراموں ، فلموں اور اسٹیج شوز پر بھی خالص ہندوانہ رسوم و رواج کا راج ہے اور عریانی ، بوس و کنار اور سطحی قسم کی تفریح نے ہمارے بچوں، خواتین اور نوجوانوں کو تعلیم سے بیگانہ کردیاہے اور ہمارے اپنے پاکستانی و اسلامی ثقافت کو شدید متاثر کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کیبل پر چلنے والے سی ڈی چینلز پر بھی مقامی گلوکار عریانی وفحاشی پر مبنی فلمائے گیت چلائے جارہے ہیں۔ پیمرا کے ذمہ داران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ڈی سی او میانوالی اور ڈی پی او میانوالی کیبلز کے پروگرامز کا سختی سے نوٹس لیں ۔ شہریوں نے کہاکہ کیبلز نیٹ ورکس والوں کو خدا کا خوف بھی نہیں ہے، ماہ رمضان کے تقدس کابھی خیال نہیں۔ مشرکانہ و ملحدانہ اور عریانی و فحاشی کو فروغ دینے میں اور معاشرے کی اسلامی و تہذیبی شناخت کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  ”سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی“

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker