پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی کا خیبرپختونخواکے وزراء کے ناموں کا اعلان

jamat e islamiپشاور(ڈیسک رپورٹر)جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی مجلس شوریٰ نے پارٹی کی جانب سے وزراء کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ سینئر وزیر سراج الحق ہو ں گے جن کو محکمہ خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم نے صوبائی مجلس شوریٰ کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ اجلاس میں نو منتخب اراکین اسمبلی میں سے وزرا ء کا تعین کر لیا ہے۔ مجلس شوریٰ نے سراج الحق، عنایت اللہ خان اور حبیب الرحمان کو وزراء بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ جب کہ سراج الحق جماعت اسلامی کے سینئر وزیر ہوں گے جن کو محکمہ خزانہ کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں یہ بھی طے پایا ہے کہ سرکاری فنڈز نو منتخب ایم پی ایز کے بجائے لوکل گورنمنٹ اسٹرکچر کے تحت استعمال ہوں گے۔پروفیسر ابراہیم کے مطابق انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  محرم الحرام کے حوالے سے عوامی پریس کلب بھائی پھیرو کا اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker