تازہ ترینفن فنکار

اداکارہ خوشبوٹریفک حادثے میں شدید زخمی

ساہیوال(نمائندہ شوبز)جی ٹی روڈ پر ٹرک اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اداکارہ خوشبو کا بھائی اور بھتیجی جاں بحق ہوگئی جب کہ اداکارہ سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔اداکارہ خوشبو اپنے بھائی جاوید اوردیگر افراد سمیت سہون سے لاہورواپس آ رہی تھیں کہ ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ان کی تیز رفتاروین ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اداکارہ کے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ خوشبو سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چیچپہ وطنی منتقل کیا جہاں ان کی بھتیجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خوشبو کے ہاتھ اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں لے جایا گیا تھا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں کا کہنا ہے کہ ملتان میں سحری کے بعد وین میں سوارتمام افراد سوگئے کہ ساہیوال کے قریب موٹروے پر حادثہ پیش آیا جب کہ وین کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں  شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل سمیت 12 ملزمان پر16 نومبر کو فرد جرم عائد ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker