پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم نوازشریف مختصر دورے پر آج کراچی پہنچ گئے ہیں، وزراعظم شہر قائد میں گرمی سے ہلاکتوں اور امن و امان کی صورت حال کاجائزہ لیں گے۔ وزیراعظم کی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ کراچی میں قاتل گرمی بارہ سو سے زائد جانیں ساتھ لے گئی، شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی نااہلی نے بھی شہریوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا رکھا ہے، موسم بہتر ہوا تو وزیراعطم کو بھی خیال آگیا، نوازشریف آج اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں، پہلی بیٹھک وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کےساتھ ہوگی۔ وزیراعظم کو گرمی سے ہلاکتوں کے بارے میں بریف کیا جائے گا، جب کہ لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے معاملات بھی زیرغور آئیں گے۔وزیراعظم ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کیلئے اسپتال بھی جائیں گے، وزیراعظم شہر میں امن و امان کی صورت حال اور آپریشن پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ جب کہ پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سےملاقات کا بھی امکان ہے، واضح رہے کہ وزیراعظم کو پیر کے روز کراچی آنا تھا لیکن ان کی مصروفیات کے باعث دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : نواحی گاؤں 20/1ALمیں بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker