تازہ ترینفن فنکار

ماہ رمضان خدا کی نعمت ،مغفرت اوربخشش کا بہترین وسیلہ ہے، ماڈل ماہی علی

لاہور(نمائند شوبز) امشہور ،معروف ماڈل ماہی علی نے کہا ہے کہ دنیا داری میں کچھ نہیں رکھا ہم سب کو آخرت کی تیاری کرنا ہو گی‘ اس ملک کی تباہی کی وجہ نا انصافی‘ امانت میں خیانت اور ایک دوسرے کے ساتھ زیادتیاں ہیں‘ اگر ہم سب اپنے آپ کو ٹھیک کر لیں تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ ’’ جب بھی کوئی نیکی کا کام کرتی ہوں تو میرے دل کو سکون ملتا ہے اور میری زیادہ سے زیادہ کوشش ہوتی ہے کہ میں غریبوں‘ مسکینوں کی مدد کروں اور کسی کے ساتھ بھی زیادتی اور ناانصافی نہ ہو۔ جس معاشرے میں انصاف ختم ہو جائے وہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ سارے روزے رکھتی ہوں اور عبادت کرتی ہوں۔اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی طلبگار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : خواتین کو معاشی،معاشرتی،تعلیمی،سیاسی میدانوں میں مساوی حقوق دینا وقت کی ضرورت ہے . صبا اصغر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker