تازہ ترینعلاقائی

امام خمینیؒ ٹرسٹ ماڑی انڈس میانوالی کے زیر اہتمام ماہ رمضان میں راشن تقسیم کیاگیا

داؤدخیل (ضیانیازی سے )امام خمینیؒ ٹرسٹ ماڑی انڈس میانوالی کے زیر اہتمام ہر سال ماہ رمضان میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے اس سال بھی ماہ رمضان میں امام خمینی ٹرسٹ کے زیر اہتمام تحصیل عیسیٰ خیل، تحصیل پپلاں اور تحصیل میانوالی کے 1500خاندان میں راشن تقسیم کیا گیا۔راشن پیکیج میں کچن کے متعلقہ تمام بنیادی چیزیں فراہم کی گئیں اس موقع پر مستحقین کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں مفت راشن مل جانا ان کے لئے بہت بڑی نعمت ہے ، کیونکہ اس راشن سے وہ ماہ رمضان کے روزے، سحرو افطار اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں ۔شعبہ راشن کے انچارج سید ابرار حسین اور مولانا موسیٰ رضا نے کہاکہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ میانوالی کی تمام چھوٹی بڑی بستیوں میں مستحقین تک راشن پہنچایا جائے تاہم محدود مقدار میں راشن ہونے اور مستحقین کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث ہر مستحق تک یہ امداد نہیں پہنچ سکتی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیر مین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ امام خمینی ٹرسٹ جہاں دیگر شعبوں میں غریب و نادار افراد کے لئے کام کر رہاہے وہیں ماہ رمضان میں غریب و نادار افراد کے گھروں میں راشن بھی تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ یہ لوگ بھی بھر پور طریقے سے سحر و افطار کرتے ہوئے ماہ رمضان کی برکتیں سمیٹ سکیں علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ مستحقین کی تعداد زیادہ ہونے اور وسائل محدود ہونے کے باعث ہم یہ راشن پیکیج ہر کسی تک نہیں پہنچا سکتے، ہمارے جتنے بھی فلاحی شعبہ جات ہیں ان میں مستحقین کا معیار صرف غربت ہی ہے ، غریب چاہے کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہو ہمارا ادارہ انہیں مدد پہنچاتا ہے تاہم اگر اہل خیر حضرات مزید تعاون کریں تو امداد کایہ سلسلہ ہم مزید وسیع کر سکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  قوم کو نیاقرض مبارک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker