تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:ن لیگی کے ایم این اے عبیداللہ خان شادی خیل نے مخالفین کے پروپیگنڈوں کو بے نقاب کردیا

داؤدخیل (ضیانیازی سے ) مسلم لیگ ن کے ایم این اے عبید اللہ خان شادی خیل نے مخالفین کے پروپیگنڈوں کو بے نقاب کر دیا اور خواجہ آباد تا کوٹ چاندنہ میانوالی بنوں روڑ کی ٹینڈر ہونے کے بعد اب مخالفین کوئی نیا پروپیگنڈہ عوام میں لائیں اور 18جولائی کو اس فیز کا افتتاح مسلم لیگ ن کے ایم این اے عبید اللہ خان شادی خیل اپنے دست مبارک سے کریں گے ان خیالات کا اظہار صرافی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی خدا بخش بھورا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مخالفین عوام میں کہ داؤدخیل کے ایریا کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور اب یہ روڈ کا حصہ تعمیر نہیں ہو گا لیکن گزشتہ روز خواجہ آباد سے کوٹ چاندنہ تک روڈ کے ٹینڈرز ہو گئے ہیں اور MRCکمپنی کو ٹھیکہ مل گیا ہے جب کہ داؤدخیل کی عوام کے لیے لاری اڈہ تا خیر آباد کارپٹ روڈ کی منظوری بھی ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ شادی خیل گروپ عوامی گروپ ہے اور ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور عوامی منصوبے منظور کرائے انہوں نے کہا کہ تمام سیاست دانوں کو چاہیے کہ تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے تعمیر ہونی چاہیے تاکہ علاقے میں عوامی منصوبے منظور ہو اور عوام کو بہتر سہولتیں میئسر ہو

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سے آصف لقمان قاضی کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker