تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پریس کلب بھائی پھیرو کے نائب صدراورمیڈیا سیکرٹری کے چچاانتقال کرگئے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔پریس کلب بھائی پھیرو کے نائب صدر اور میڈیا سیکرٹری کے چچا قضائے الہی سے انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ میں صحافیوں ، سیاسی راہنماؤں ، تاجروں سمیت عوام کی بھاری تعداد میں شرکت ۔مرحوم کے لئے قرآن خوانی آ ج صبح سات بجے مسجد صدیقیہ محلہ رسول پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ تفصیلا ت کے مطابق پریس کلب بھائی پھیرو کے نائب صدر نعیم سلطان اور میڈیا سیکرٹری حکیم سعید الحسن نظامی کے چچا حاجی محمدشفیق قضائے الہی سے وفات پا گئے انکی نماز جنازہ درس بابا شیر بہادر میں ادا کی گئی جس میں سیاسی ، سماجی ، صحافتی اور تاجر تنظیموں کے راہنماؤں سمیت عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔مرحوم کو انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم بھائی پھیرو کے معروف شاعر عبدالحمید نظامی ،پریس کلب پھولنگر کے سابق صدر حفیظ عاصم کے بھائی تھے اور نہایت ملنسار شخصیت کے مالک تھے ۔مرحوم کی وفا ت پر صحافتی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی ۔۔مرحوم کے لئے قرآن خوانی آ ج صبح سات بجے مسجد صدیقیہ محلہ رسول پورہ میں ادا کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کل سے شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker