بین الاقوامیتازہ ترین

دفاعی تجزیہ نگارزید حامد کو سعودی عرب میں آٹھ سال قید اور ہزار کوڑوں کی سزا

ریاض(ڈیسک نیوز)پاکستان کے مشہور و معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو سعودی عرب میں آٹھ سال قید اور ہزار کوڑوں کی سزا سنا دی، زید حامد پر مملکت کے خلاف بولنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ آزادی رائے کا حق سلب کرتے ہوئے سعودی عرب میں شاہی حکومت کے خلاف تقرر پر معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو کڑی سزا سنا دی گئی ہے، زید حامد کو سعودی حکومت پر تنقید پر آٹھ سال اور ہزار کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق زید حامد کو قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے زید حامد کی گرفتاری سے متعلق دفتر خارجہ کو آگاہ کیا گیا تھا، جس کے بعد زید حامد کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے زید حامد کی ان کی اہلیہ سے بات بھی کروا دی گئی ہے۔یہاں یہ بات قبال ذکر ہے کہ زید حامد عمرے کے ویزہ پر سعودی عرب میں اہلیہ کے ہمراہ موجود تھے، جہاں انہیں شاہی حکومت کے خلاف تقرر پر گرفتار کیا گیا۔ زید حامد کی گرفتاری پر پاکستانی شوشل میڈیا پر شیدید احتجاج اور سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا

یہ بھی پڑھیں  26 جون منشیات کے خلاف عالمی دن اور مسیحا کی تلاش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker