تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:غلام سرورخان کے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انکی کردار کشی کی جارہی ہے ۔ اجی ملک

ٹیکسلا(نامہ نگار) تحریک انصاف واہ کینٹ کے اہم رہنما و کونسلر واہ کنٹونمنٹ بورڈ ملک اظہر نواز العمروف اجی ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حاجی غلام سرور خان کے خلاف مسلم لیگ(ن) نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ان کی کردار کشی کی جارہی ہے اور ان کا میڈیا ٹرائل کیا جارہاہے،مگر انشاء اللہ جس طرح پہلے مسلم لیگ(ن) والوں سابقہ الیکشن میں منہ کی کھانی پڑی تھی اور ان کے خواب چکنا چور ہو گئے تھے اس مرتبہ بھی ویسا ہی ہو گا، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے غلام سرور خان کو جھکایا نہیں جاسکتا ہے، انھوں نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی صاف ستھری سیاست کی ہے اور حلقہ میں تھانہ کچری کی انتقامی سیاست کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور حلقہ کی عوام کی عزت نفس بحال کی ہے،حیرت کی بات ہے کہ ملک کی اعلیٰ عدالتوں نے پہلے ہی سابقہ الیکشن میں غلام سرور خان کے ڈپلومہ کو کلیئر کر دیا تھا ، آج ایک مرتبہ پھر دوبارہ مسلم لیگ(ن) والوں نے ایک سوچے سمجھے منصوبے اور سازش کے تحت ان کے خلاف دوبارہ اپنی سابقہ خفت مٹانے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے ان کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے ،اصل میں مسلم لیگ(ن) والوں سے سابقہ جنرل الیکشن میں اس حلقہ سے ناکامی اور واہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں اپنی ناکامی ہضم نہیں ہو رہی ، حاجی غلام سرور خان نے پہلے بھی سازشی عناصر کا بھرپور طریقے سے مردانہ وار مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے ،حلقہ کے عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور ان کی محبت کو عوام کے دلوں سے کوئی بھی نہیں نکال سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں  جسٹس تصدق جیلانی کی بھی چیف الیکشن کمشنربننےسےمعذرت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker