تازہ ترینفن فنکار

موقع ملا تو پاکستان ضرورجاؤں گا، سلمان خان

ممبئی(نمائندہ شوبز) بالی ووڈ کے دبنگ خان کا کہنا ہے کہ اگران کی آنے والی نئی فلم بجرنگی بھائی جان کا پریمئیر پاکستان میں ہوا تو وہ ضرور جائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان جوآج کل اپنی فلم بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ان کا ایک انٹرویومیں کہنا تھا کہ اگر موقع ملا تو اپنی فلم کے پروموشن کے سلسلے میں ضرورپاکستان جاؤں گا۔ فلم بجرنگی بھائی جان عیدالفطرکے موقع پربھارت اورپاکستان میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔دوسری جانب سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم میں معصوم بچی کی کہانی کے باعث وہ اکثر شوٹنگ کے دوران حقیقت میں روجاتے ہیں جو اس سے پہلے ان کے ساتھ کسی بھی شوٹنگ کے دوران نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان فائنل میں،انگلینڈ کو 3وکٹ سے شکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker