تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:این ایم سی کے محنت کشوں کے لئے مراعات کا اعلان کیا جائے ،عثمان کھٹر

ٹیکسلا(نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے نوجوان راہنما جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا و امیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹر ثاقب شہزاد خان نے کہا ہے کہ این ایم سی کے محنت کشوں کے لئے مراعات کا اعلان کیا جائے ،بی ایچ یو عثمان کھٹر میں چوبیس گھنٹے سروس کی فراہمی پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں،ہم نے خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے ،اہل علاقہ بخوبی اگاہ ہیں کہ تعمیروترقی کون کرا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا ثاقب شہزاد خان نے کہا کہ ایچ ایم سی کے محنت کشوں کو مراعات دی جائیں عید پر انکو خصوصی بونس دیا جائے جبکہ محنت کشوں کے دیگر مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں،انھوں نے کہا کہ بی ایچ یو عثمان کھٹڑ میں چوبیس گھنٹے سروس شروع ہونے سے اہل علاقہ کی مشکلات میں کمی واقع ہو گی، نہ صڑف اضافی عملہ تعینات ہو چکا ہے بلکہ ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے، چوہدری نثار علی خان کے ہم تہہ دل سے مشکور ہیں ،چوہدری نثار علی خان نے پہلے بھی یونین کونسل عثمان کھٹر کی تعمیروترقی کے لئے کروڑوں روپے کی گرانٹ دی اور ابھی متعدد منصوبے زیر تکمیل ہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اہل عثمان کھٹر پر ہمیشہ مہربانی فرمائی اور مستقبل قریب میں بھی انکی عنایات کا سلسلہ جاری رہے گا،ثاقب شہزاد نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ امیدوار اپنی کارکردگی ،عوام کے تعاون اور اللہ تعالی کے خصوصی کرم سے کلین سویپ کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹی ایم اے رینالہ خورد میں تعمیراتی کاموں کے ٹینڈر کی بندر بانٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker