تازہ ترینعلاقائی

ڈی ایس پی جھنگ نے قاتل پکڑنے کی یقین دہانی کرادی

جھنگ(تحصیل رپورٹر)ڈی ایس پی صدر جھنگ و ایس ایچ او تھانہ قادر پور نے بھاری نفری کے ہمراہ منڈی شاہ جیونہ میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے دو افراد کا موقع چیک کیا لواحقین کو جلد قاتل پکڑنے کی یقین دہانی کرائی ۔تفصیلات کے مطابق چند دن قبل منڈی شاہ جیونہ میں نامعلوم افراد نے محمد نعیم تھہیم اور قاضی عبدالخالق کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا گزشتہ روز حالیہ تعینات ہونے والے ڈی ایس پی صدر جھنگ سیف اللہ بھٹی ،ایس ایچ او تھانہ قادر پور چوہدری حاکم علی ،لیڈی پولیس ،ایلیٹ فورس ،اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ منڈی شاہ جیونہ مقتولوں کے جائے وقوعہ پر آئے اور ڈی ایس پی صدر جھنگ سیف اللہ بھٹی نے مقتولوں کے لواحقین کو جلد ملزمان کو گرفتا رکر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ۔اور انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ میں اپنی تعیناتی کے دوران علاقہ میں ہونے والے تمام جرائم کا خاتمہ کر دوں گا

یہ بھی پڑھیں  للیانی:بزرگ صحافی باباعلیم شکیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، رسم قل ادا کی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker